اسلام آباد (اردو ٹائمز) کیپیٹل پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن ۔
آپریشن کے دوران 205 گھروں،430 مشکوک افراد،79 گاڑیوں،107 دکانوں اور 10 ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔
دوران تفتیش نامکمل کوائف پر 63 مشکوک افراد کو تھانہ جات منتقل کیا گیا جبکہ دستاویزات نہ ہونے پر 10 موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیے گئے ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے..