LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور(اردو ٹائمز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ، بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے

جیل میں قیدیوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا قیدیوں کے لئے بڑا اعلان، بے گناہی ثابت کرنے کے لئے قیدیوں کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
کمیٹی ہر قیدی سے فردا فردا ملاقات کرے گی اور تمام شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے رپورٹ پیش کرے گی
کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محسن نقوی
کوئی بے گناہ جیل میں نہیں رہے گا اور گناہ گار چھوٹے گا نہیں۔ محسن نقوی
وزیراعلیٰ محسن نقوی بیرکس میں قیدیوں کے لئے ائیر کولر نہ ہونے پر شدید برہم،3 روز میں تمام بیرکس میں ائیر کولر لگانے کا حکم
بیرکس میں فوری طور پر نئے پنکھے بھی لگائے جائیں۔ محسن نقوی
ڈپٹی کمشنر کو 3 روز بعد جیل کا دورہ کرکے ائیر کولرز چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیدیوں سے جیل عملے کے سلوک کے بارے دریافت کیا، بعض قیدیوں نے جیل عملے کی جانب سے تشدد کی شکایات کیں
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کوتشدد کی شکایات کی تحقیقات کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور خود کھانا کھا کر کھانے کی کوالٹی چیک کی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی سی او کا بھی وزٹ کیا اور قیدیوں کی اپنے عزیز و اقارب سے گفتگو کا مشاہدہ کیا
قیدیوں کومقررکردہ وقت کے مطابق عزیز واقارب سے بات نہ کرانے پر ناراضگی کااظہار
قیدیوں کی ہر ہفتے 2 بار عزیز و اقارب سے گفتگو کرانے کی ہدایت
بعض چھوٹی بیرکس میں 11، 11 قیدی دیکھ کر وزیر اعلی محسن نقوی کا اظہار ناراضگی
گرمی اور حبس میں قیدیوں کو اس طرح رکھنا کسی طور درست نہیں۔محسن نقوی
قیدیوں کو بیرکس کی گنجائش کے مطابق رکھنے کا حکم
محسن نقوی نے قیدی بچوں کے لیے ووکیشنل سکول اور کمپیوٹر لیب کا بھی وزٹ کیا اور بچوں کے کیسز کے بارے پوچھا
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیدی بچوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے میڈیکل کی سہولتوں کاجائزہ لیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا
جیل ہسپتال میں مریضوں کو اچھا علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ محسن نقوی ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے پاس بھی گئے اور ان سے گفتگو کی
محسن نقوی کی ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے ڈاکٹر سے باقاعدہ چیک اپ کی ہدایت
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اناج کے گودام کو بھی چیک کیا
قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی سہولتیں ملنی چاہئیں۔محسن نقوی
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر اور جیل سپرنٹنڈنٹ بھی ہمراہ تھے

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com