لاہور (اردو ٹائمز) : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ،وہاڑی میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی ایمن اورزخمی والدہ لبنی شاہین سے ملاقات
محسن نقوی نے بچی ایمن اوران کی والدہ کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی ایمن اوران کی والدہ کی صحت کے بارے اپ ڈیٹ لیں
وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی ایمن اوران کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
پنجاب حکومت آپ کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھے گی ۔ محسن نقوی
بچی کی ایک آنکھ متاثر ہے ۔ محسن نقوی
ایک آنکھ کی بینائی واپس لانے کیلئے بچی کا بہترین ڈاکٹرز سے علاج کرایا جائے گا۔محسن نقوی
بورے والا کے اس خاندان کے ساتھ بہت ظلم ہوا۔محسن نقوی
صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم،، کمشنر لاہورڈویژن۔وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس میو ہسپتال بھی ہمراہ تھے