LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) : آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل: چیف جسٹس نے از خود نوٹس لینے سے انکار کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پرازخود نوٹس لینے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 6 رکنی لارجر بینچ عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔
آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پر سوموٹو لینے کی درخواست کر دی۔ تاہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سوموٹو لینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح اکیلے سوموٹو نہیں لے سکتے، اس کے لیے مشاورت کا ایک طریقہ کار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com