ایس ایچ او گنجمنڈی لقمان جاوید کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی،رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی (مظہر شاہ )ایس ایچ او گنجمنڈی لقمان جاوید کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی،رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ماہی وال اور منیر شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد عمل میں لائی گئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنیو الے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔