نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو
جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈہ ہیں۔محسن نقوی
ماوں بہنوں کی عزت ہوتی ہے ۔ خدارا ایسے الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہیئے ۔محسن نقوی
ساری مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ہم نے ماوں بہنوں کی عزت کرنا سیکھی ہے۔محسن نقوی
9 مئی کے واقعات میں 32 خواتین گرفتار ہوئی تھیں۔ان میں سے 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر لیڈیز جیل میں ہیں۔محسن نقوی
ان خواتین کے ساتھ جیل میں لیڈیز سٹاف ہوتا ہے ۔محسن نقوی
کبھی جیل میں اس طرح کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ۔ کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔محسن نقوی
ہماری مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہیں۔محسن نقوی
ماوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔محسن نقوی
خدانخواستہ پنجاب میں کوئی بھی ایسا واقعہ رونما ہو تو جب تک میں موجود ہوں اس وقت تک ماوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔محسن نقوی
جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کر رہے ہیں۔محسن نقوی
واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ
جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو وہ چھوٹے گا نہیں۔محسن نقوی
جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والا جو بھی ہو اس کا پورا ٹرائل ہو گا۔محسن نقوی
جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والا کوئی چھوٹ سکتا ہے نہ ہم چھوڑیں گے۔محسن نقوی
اس وقت تک عمران خان کی نظر بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔محسن نقوی
خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔محسن نقوی
ہم نے بعض پولیس والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے ۔محسن نقوی
دیگر کیسوں میں مطلوب خواتین سے نرم رویہ اختیار کیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔محسن نقوی
ان خواتین کو تفتیش کے لئے بلا رہے ہیں اور ریڈ کے لئے بھی لیڈیز پولیس کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔محسن نقوی
ایک خاتون ایس ایس پی تمام امور کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔محسن نقوی
خاتون ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کل دوبارہ جیل میں خواتین کو دیکھنے جا رہی ہیں۔محسن نقوی
صحافی ہماری ذمہ داری ہیں۔ صحافی کوریج کے لیے گئے تھے۔ ہم انہیں فوری چھوڑ رہے ہیں ۔محسن نقوی
ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کا نام لسٹ میں بھی نہ آئے۔۔ صحافی ہماری پہلی ترجیح ہیں ۔محسن نقوی