ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی زیر صدارت راولپنڈی ریجن کے تحفظ سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس
راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی زیر صدارت راولپنڈی ریجن کے تحفظ سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس، اجلاس میں ریجن کے چاروں اضلاع کے فوکل پرسنز، وکٹم سپورٹ آفیسرز اور انچارج تحفظ سینٹر ز نے شرکت کی، تحفظ سینٹر ز کی وساطت سے جن سپیشل افراد کو مدد و معاونت فراہم کرتے ہوئے دیگر اداروں اور این جی اوز کے سپرد کیا جائے اسکا باقاعدہ فالو اپ بھی لیا جائے، تحفظ سینٹر ز معاشرے کے محروم طبقات کے لیے ایک بہترین معاون کا کردار ادا کررہا ہے جسکی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، آر پی او سید خرم علی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجن کے چاروں اضلاع میں قائم تحفظ سینٹر زکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ریجنل دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی سے ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ،جہلم سے اے ایس پی معاذ الرحمان، اٹک سے ڈی ایس پی اظہر شبیر، چکوال سے ڈی ایس پی نصیر الدین، اے ڈی آئی جی نعیم اختر سمیت چاروں اضلاع کے وکٹم سپورٹ آفیسر ز اور انچارج تحفظ سینٹرز نے شرکت کی۔چاروں اضلاع کے فوکل پرسنز نے تحفظ سینٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے آر پی او راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریجن بھر میں 3ہزار سے زائد افراد کو خدمات کی فراہمی کی گئی جن میں خواتین، معذور افراد، ٹرانسجینڈرز، نشے کے عادی اور دیگر محروم طبقات شامل ہیں ان افراد کو بمطابق ایس اوپی مختلف اداروں، این جی اوز اور بحالی مراکز میں بھجوایا گیا،علاوہ ازیں راولپنڈی میں قوت سماعت و گویائی سے محروم 46افراد کو ڈرائیونگ کے لیے مخصوص وہیکل سائن کارڈز جاری کیے گئے جبکہ پولیس سے متعلقہ دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آر پی او راولپنڈی نے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد جن کو دیگر اداروں یا این جی اوز کے سپرد کیا گیا ہے اسکا باقاعدہ فالو اپ بھی لیا جائے،معاشرے کے محروم طبقات کے لیے تحفظ سینٹرز ایک بہترین معاون کا کردار ادا کررہا ہے جسکی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔