LOADING

Type to search

کرائم نیوز

حیدرآباد، ایلیٹ فورس کی مختلف کارروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

حیدرآباد۔ 29 مئی (اے پی پی):حیدرآباد میں ایلیٹ فورس کی مختلف کارروائیوں میں  13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ  ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر ایلیٹ فورس نے اے سیکشن، پھلیلی، ٹنڈو یوسف اور مکی شاہ تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرکے 13 ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے اور مین پوری سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ لطیف آباد یونٹ نمبر 11 کے قریب چھاپہ مار کر ایک ملزم کو بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں اور 3,670 روپے کیش رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا ، خاصخیلی محلہ کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کو 18,000 روپے کیش رقم،  آکڑہ پرچیوں اور 2 عدد موبائل فونز و دیگر آلات سمیت گرفتار کرلیا گیا ،  جبکہ گلشن حامد کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 4 جواریوں کو 15,500 روپے کیش رقم، آکڑہ پرچیوں اور موبائل فونز   اور لوہا مارکیٹ کے قریب سے 2 ملزمان کو 111 عدد تیار شدہ مین پوری اور 2,200 روپے کیش رقم سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں  میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com