LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج، آر پی او سید خرم علی، کمشنر لیاقت علی چثھہ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈھوک سیداں کرسچن کالونی کا دورہ کیا

،مسیحی راہنما، مسیحی برادری کے افراد، اراکین امن کمیٹی، سول سوسائٹی اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،وفاقی وزیر اور افسران نے گزشتہ رات افواہوں کی وجہ سے بننے والی صورتحال پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کی,علاقہ مکین نے کہاکہ پولیس کے بروقت رسپانس اور موجودگی سے ہمیں مکمل تحفظ کا احساس ملا اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد افواہیں دم توڑ گئیں، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں،قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، انتظامیہ اور پولیس آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہیں،آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ذمہ داری اور اقلیتوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،راولپنڈی پولیس امن و امان کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے،آپ کے پاس آنے کا مقصد مسیحی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتی ہیں، پاکستان میں سب کے برابر حقوق ہیں،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ہمہ وقت آپ کے تحفظ کے لئے موجود ہے، علماء، اراکین امن کمیٹی اور شرکاء نے مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہارکیا، پنجاب پولیس اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com