تنگوانی(اردو ٹائمز) جیکب آبادمیں سابق صوبائی وزیرمنظور خان پہنور کا چہلم،میر چنگیز پہنورکو سرداری کی پگڑی پہنائی گئی سابق وزیر اعلی سندھ و دیگر کی شرکت
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میہر شاہ گراؤنڈ پر سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پہنور کے چہلم کی خیرات کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بلوچستان سے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں منعقد تقریب میں سردار منظور خان کے فرزند میر چنگیزخان پہنور کو سرداری کی پگڑی پہنائی گئی سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،آغا سرا ج درانی،سردار ذوالفقار سرکی،سرداعر علی گوہر مہر،سردار امیر بخش بھٹو،سردار فیصل جمالی،سردار جاگن بھیو،نگراں وزیرعمر سومرو،سید ناصر شاہ،ڈاکٹر سہراب سرکی،جام خا ن شورو،معظم عباسی،سید کمیل حیدر شاہ سردار عبدالرزاق کھوسو،شیر محمد مغیری اور دیگر نے پگڑی پہنانے میں حصہ لیا۔