ماہرہ خان اپنی پہلی فلم کا گانا سن کر جھوم اُٹھیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی فلم کا گانا سن کر جھوم اُٹھیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فوٹوگرافر شہباز شازی کی شادی کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔
فوٹوگرافر شہباز شازی کی شادی کی تقریب میں گلوکار علی طارق نے شاندار پرفارمنس دی کہ شادی کے شرکاء جھوم اُٹھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر علی طارق نے ماہرہ خان کی پہلی فلم ’بول‘ کا مشہور گانا ’ہونا تھا پیار‘ پر پرفارم کیا تو شادی میں موجود ماہرہ خان بھی رقص کرنے سے خود کو روک نہ پائیں۔