LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز) اے ایس آئی اختر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

رشوت اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکار سے ایک اور گاڑی ریکور کروائے جائے گی

اختیارات سے تجاوز کرنے اور رشوت کے الزام میں گرفتار پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ،تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روزتھانہ صدر چکوال کی چوکی بلکسر کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، ریمانڈ میں مزید ایک گاڑی ریکور کی جائے گی اس سے قبل ملزم کی نشاندہی پر ملتان سے چوری ہونے والی کرولا گاڑی جس کو وہ نمبر تبدیل اور ٹیمپرڈ کر کے استعمال کرتا تھا وہ برآمد کی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر چوری ہونے والے تین موٹرسائیکل اور ایک مہران کار بھی برآمد کی گئی تھی۔ ملزم کو گزشتہ روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کا تین روز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور ہوا ۔ملزم کے دوران ریمانڈ مزید وارداتوں کے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com