اسلام آباد(اردو ٹائمز) توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا ، جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائیکورٹ کورپورٹ کیا۔
تین روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنایا تھا اور رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا ، جس میں جج ہمایوں دلاور نے سیشن عدالت سے اسپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس کی سماعت کی تھی۔ یہ کیس قریباً 8 ماہ تک زیرسماعت رہا جس پر جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی اور وہ 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا