راولپنڈی(اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،18ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،18ملزمان گرفتار،20کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم عامر سے 02کلو 260گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم ساجد سے 1کلو850گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم سلمان سے 01کلو420گرام چرس،سٹی پولیس نے ملزم عماد سے 01کلو 260گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 1کلو 500گرام چرس،ملزم لیاقت سے 1کلو 240گرام چرس،ملزم فضل حق سے 1کلو 200گرام چرس،سول لائن پولیس نے ملزم امداد عرف کابلی سے 01کلو 260گرام،نصیر آباد پولیس نے ملزم نبیل سے 1کلو200گرام چرس،ملزم عمر سے 1کلو200گرام چرس،ریس کور س پولیس نے ملزم بابر سے 1کلو200گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم مثل خان سے 1کلو 100گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم وقاص سے 670گرام چرس،ایئر پورٹ پولیس نے ملزم ذوالفقار سے 600گرام چرس،ملزم شفیق سے 550گرام چرس،ملزم عبدالرشید سے 520گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عابد سے 650گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم اورنگزیب سے 550گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا،وزیراعلی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کیا جا رہا ہے