LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز) چکری پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے تقدیس کو زخمی کر دیا تھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتارکیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com