اسلام آباد(اردو ٹائمز)رسجا ایوارڈ ، دوسرے مرحلے کی تقریب آج ہوگی۔
اسلام آباد; راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کے لیے رسجا ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کا دوسرا مرحلہ آج 2 ستمبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میڈیا سنٹر میں دن 12:00 بجے منعقد ہوگی ۔ رسجا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ کی وجہ سے رسجا کوشش کرے گی کہ ایوارڈ تقریب جلد مکمل ہو تاکہ میچ کی کوریج کرنے والےجرنلسٹس کےکا م پراثر نہ پڑے۔ راولپنڈی اسلام آباد کھیلوں کے صحافیوں کو ایوارڈ تقریب میں مدعو کیا گیا ہے .اس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن RISJA نے شعبہ صحافت میں کھیلوں کے صحافیوں کی خدمات کے سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ میڈیا سنٹر اسلام آباد میں ایوارڈ کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 25 ممبران کو معروف صحافیوں ایاز اکبر یوسفزئی، عباس شبیر، کاشف عباسی اور صدر محسن اعجاز نے ایوارڈز سے نوازا , یاد رہے کہ نومنتخب صدر رسجا محسن اعجاز کھیلوں سے متعلق صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن RISJA کی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھانا چاہتے ہیں .گزشتہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی رکنیت سازی کی جائے گی۔ محسن اعجاز نے امید ظاہر کی کہ تمام ساتھی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن RISJA کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ مزید برآں سابق صدر عباس شبیر نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر محسن اعجاز سپورٹس جرنلزم کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں، وہ سپورٹس جرنلسٹ کی فلاح و بہبود کے لیے آگے بڑھیں گے۔ یاد رہے کہ رسجا راولپنڈی/اسلام آباد میں واحد تنظیم ہے جس کی سربراہی محسن اعجاز کر رہے ہیں جو 1986 میں قائم ہوئی تھی۔ اس دوران صدرسوکیوکشن پاکستان شیہان راجہ خالد نے نومنتخب عہدیداران اور صدر محسن اعجاز کو مبارکباد دی ہے,