سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کےخلاف کارروائی شروع کردی
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات میں پیش رفت ہوگئی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف شکایات پرکارروائی کا آغاز کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان نےجسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوادیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پاس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہے ۔ چیف جسٹس اجلاس بلانے سے قبل شکایت کے جائزے کے لیے معاملہ کونسل کے سینئر ممبر کو بھجواتے ہیں۔