LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com