راولپنڈی(اردو ٹائمز)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی
پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی
راولپنڈی( ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ھدایت پر کاروائی کرتے راولپنڈی ۔اٹک ۔جہلم ۔چکوال کے ڈی۔اوز۔کی زیر نگرانی ۔پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز و ڈیوٹی آفیسرز نے ماہ ستمبر میں مختلف کاروائیوں میں2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 3 عدد چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں، 8 عدد پسٹل، معہ 55 روند برآمد کیۓ،
1.7
کلوگرام چرس، 35 بوتل شراب برآمد کی،
116
عدالتی مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار کیۓ،
بغیر کاغذات کے 2104 موٹر سائیکل بند کراۓ گۓ،
26487
ای چالان کیۓ، ٹریفک آگاہی مہم کے دوران عوام میں مفت ھیلمٹ تقسیم کیۓ،
دوران سفر پریشان حال 237 مسافروں کی مدد کی گئی،
5 گمشدہ بچوں کو ورثاء کے حوالے کیا، روڈ ایکسیڈینٹ میں فرسٹ رسپانس دیا اور زخمیوں کو طبی امداد دی اور ہسپتال پہنچایا، پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ اور گرین ہائی وے کے پروگرامز میں سرگرم رہی۔ پوسٹوں پر مصالحتی کمیٹیوں کی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔ماہ ستمبر 2023 میں ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی سربراہی میں پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن ۔بھلوٹ موڑ اور چوکپنڈوری میں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہلمنٹ تقسیم کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران اور معززین علاقہ کی شرکت کے علاوہ چیف رپورٹر صالح مغل خبریں نیوز و اساس نیوز سے چوہدری محمد عقیل ۔عبد العزیز پاشا اور پنڈی ٹو ڈے کے بیورو چیف ملک قیصر نے اپنی صحافی برادری کے ہمراہ شرکت کی ماہ ستمبر میں پٹرلنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی اور چوکپنڈوری کی بہترین کارکردگی رہی جس پر افسران کی طرف سے ان کو سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان بھی کیا گیا ۔