LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز) تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان سے چھینے گئے 02 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں حسن اور سعید شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 02 موٹرسائیکل برآمد ہوئے، متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،منظم اور متحرک گینگ کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com