LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 04 ڈاکوؤں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ

تھانہ کینٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 04 ڈاکوؤں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار،گرفتار ڈاکو جڑواں شہریوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتاراور دو فرارہوگئے،گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت ابراہیم اور واحد کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے آپریشن کیا جارہاہے، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، گرفتار ڈاکو جڑواں شہریوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو متحرک و مطلوب ڈاکوؤں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہارمحمد وقاص خان، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او کینٹ اور ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے فرار ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com