اسلام آباد(اردو ٹائمز) عمران خان کی درخواست ضمانت خارج ہونے کیخلاف عدالت سے رجوع
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز میں عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج کی، استدعا ہے کہ 10 اگست 2023 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے، توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں