اسلام آباد(اردو ٹائمز) آرمی چیف کی نگران وزیراعظم سے اہم ملاقات، بڑے فیصلے
قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نگران وزیر اعظم سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق نے آرمی چیف کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا، ملاقات میں ملکی قومی و داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اس کے علاوہ ملاقات میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔