اسلام آباد(اردو ٹائمز)سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ کا بڑا اقدام ، 8 عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے اور سیل کرنے کی بھرپور کاروائی ایک بار پھر شروع کر دی گئی ۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ شفیع مروت کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جن میں آٹھ بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کو روکنے کے لیے سیل کرنے کا کہا گیا ہے ،،جبکہ غیر قانونی طور پر ڈی سیل ہونے کی صورت میں مقدمہ درج کروانے کا بھی لکھا گیا ہے