LOADING

Type to search

بین الاقوامی

بین الاقوامی برادری نسل پرستی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ نسل پرستی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے افریقی نسل کے لوگوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ افریقی باشندوں نے دنیا کے کونے کونے میں معاشروں کو تقویت بخشی ہے اور انسانی کوششوں کے ہر شعبے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور پھر بھی ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ افریقی نسل کے لوگوں کو بدستور نسلی امتیاز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں کی غلامی اور نوآبادیاتی استحصال کا طویل سایہ آج بھی دور حاضر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ہمیں اپنے معاشروں کو نسلی امتیاز کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے زیادہ عجلت کے ساتھ کام کرنا چاہیے، اور افریقی نسل کے لوگوں کی مکمل سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت کو بغیر کسی امتیاز کے مساوی شہری کے طور پر یقینی بنانا چاہیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com