LOADING

Type to search

قومی خبریں

عامر کیانی کا فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار ،تین بار بلانے پر بھی نہ آئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ئوں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کیا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری چاہتے تھے عامرکیانی بھی ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شریک ہوں، عامرکیانی کوبلایاگیا وہ فواد چوہدری کے ہمراہ گفتگو کیلئے نہ آئے۔فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران عامر کیانی گاڑی میں بیٹھے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے عامرکیانی کو بلوانے کیلئے 3 بار عمران اسماعیل اور محمود مولوی کوبھیجا۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماں سے رابطوں کا دعوی کیا تاہم پی ٹی آئی کے کئی رہنماں نے فواد چودھری کے دعوے کی تردیدکی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com