LOADING

Type to search

شوبز

دوران پرواز “ٹائٹینک” کا گانا سننے والا اداکارہ کیٹ ونسلٹ کی موجودگی سے لاعلم نکلا

امریکی سوشل میڈیا اداکار اور ڈیجیٹل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے کرس اولسن کا ہالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ سے عجیب و غریب انداز میں آمنا سامنا ہوا جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کرس اولسن فرانس کے شہر کینز سے لندن جارہے تھے جبکہ اسی فلائٹ پر انکے ساتھ ہی کیٹ ونسلٹ بھی بیٹھی تھیں۔

اس دوران غیر ارادی طور پر اچانک اور اس حقیقت سے بے خبر کہ کیٹ ونسلٹ قریب ہی کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر موجود ہیں، کرس اولسن نے پر مزاح انداز میں پرواز کے دوران فلم ٹائٹینک کا مشہور گانا پلے کردیا۔

اس موقع پر انہیں یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ انکا ایئر پوڈ کنیکٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے گانے کی آواز بہت اونچی اور اطراف میں سنی جاسکتی تھی۔

اس پر فوراً ہی فلائٹ اسٹاف نے اولسن سے جو کہ غلط نشست پر بیٹھے تھے ان سے سیٹ نمبر معلوم کیا، جس پر انہیں اندازہ ہوا کہ وہ غلط جگہ پر بیٹھے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے برابر کی سیٹ پر موجود جانی پہچانی خاتون سے معذرت کرکے وہ جگہ چھوڑ دی اور یہ سوچتے رہے کہ انہیں کہیں دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ یہ گانا کینیڈین گلوکارہ سلین ڈوئین نے گایا اور یہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ پر فلمایا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com