بیرون ملک کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے پر اچھی خبر
اگر آپ بیرون ملک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرتے ہیں تو آپ کو ادائیگی ڈالر کے انٹر بینک کے ریٹ کے مطابق کرنی ہوگی۔
آن لائن کی گئی خریداری پر بھی ادائیگی انٹربینک کے ریٹ پر ہی ہو گی، اسٹیٹ بینک نے 31 جولائی 2023 تک اجازت دے دی۔
کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں اس سے پہلے اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوتی تھیں، انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قدر 285 روپے 35 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 311 روپے ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کریڈٹ کارڈ سیٹلمنٹ کے ڈالر انٹربینک ریٹ سے خریدنے کی اجازت دے دی۔
کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن کے ڈالر انٹر بینک ریٹ پر خریدنے کی اجازت اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد دی گئی۔
ایس بی پی نے بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹیو کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ مجاز ڈیلرز کو کارڈ بیس ٹرانزیکشن کی سیٹلمنٹ کے ڈالر انٹر بینک سے خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔