LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز) مری پولیس کی موثر کاروائی،ڈکیت گینگ کے 03 ارکان گرفتار

مری پولیس کی موثر کاروائی،ڈکیت گینگ کے 03 ارکان گرفتار، مسروقہ رقم 35 لاکھ روپے،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ملزمان ایک ماہ قبل مری میں سگریٹ کے گودام سے رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے، مری پولیس ٹیم نے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں نعمان، عبدالرحمان اور حسنین منظور شامل ہیں، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے 35 لاکھ روپے کی برآمدگی کی گئی،ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا، ملزم نعمان کمپنی کا ہی ملازم تھا،گینگ کے مزید ایک رکن کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور بڑی رقم کی برآمدگی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او مری اور ایس ایچ او مری انچارج چوکی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com