LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز)میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد عرفان نواز میمن کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن و ہیومن ریسورسز ، ڈائریکٹر ریونیو ، ڈائریکٹر مونسپل ایڈمنسٹریشن ، ڈائریکٹر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ، ڈائریکٹر کیئر ایمبولینس سروس سمیت ڈائریکٹر سپورٹس کلچر و ٹورازم اور دیگر افسران نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔

فیس بک پر دئیے گے لنک کے ذریع پبلک نے اسلام آباد کے جملہ مسائل کے حل کے لیے ایڈمنسٹریٹر جناب عرفان نواز میمن سے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے رابطہ کیا اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری ہوے ۔

ایڈمنسٹریٹر جناب عرفان نواز میمن نے پبلک سروس ڈیلیوری کو فعال اور موثر بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں اور تمام زیلی اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا ۔۔

کمپلینٹس میں اسپورٹس گراؤنڈز کی بکنگ ، میںٹینس , لائٹس کے مسائل ، ہفتہ وار بازاروں میں پارکنگ اور اینکروچمنٹس ، ڈینگی سپرے اور دیگر ہیلتھ سروسز متعلق مسائل کے حوالے سے شہریوں نے شکایات درج کروائیں جس پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد عرفان نواز میمن نے فلفور ایکشن لینے کے احکامات جاری کیۓ ۔۔۔

ایڈمنسٹریٹر نے ماہانہ کچہری کے انقعاد سے پہلے پچھلی کچہری کے احکامات پر کمپلائنس رپورٹ جمع کروائی جانے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل MCI کو ہدایات جاری کیں اور وزیر اعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ (PMDU) پر موصول ہونے والی کمپلینٹس کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

کھلی کچہری کا اختتام آن لائن کمپلینٹس کے ختم ہونے پر شکریہ کے ساتھ ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com