اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کے ہمراہ مختلف مقامات پر کرایوں میں کمی کے حوالے سے چیکنگ،
گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی،
جس کے حوالے سے تمام مجسٹریٹس نے کرایوں میں کمی کو نافذ کرنے کے لیے مختلف ٹرانسپورٹ روٹس اور بس سٹینڈز کا معائنہ کیا،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف روٹس اور بس اڈوں پر معائنے جاری رکھیں،
اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس نے ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن کے نوٹیفائڈ ریٹس سے اوور چارجنگ کرنے پر پچیس گاڑیاں ضبط کر لی گئی اور ان کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی،