اسلام آباد(اردو ٹائمز) رہائشی علاقوں اور شاہراہوں پر تیز رفتاری، خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانا جرم ہے۔
تیز رفتاری خطرناک حادثات کا باعث ہے اور اہل علاقہ اور مریضوں کیلئے بھی اذیت ناک عمل ہے۔
ماضی میں ایسے کرتب دکھاتے موٹر سائیکل سوار خطرناک حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
بہت زیادہ آواز والے موٹر سائیکل صوتی آلودگی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے حد رفتار سے تجاوز کرنے والے اور بے حد آواز والے موٹر سائیکل کےخلاف قانونی کارروائی کی۔
صوتی اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں پولیس کی مدد کریں۔