جہلم ( اردو ٹائمز ڈیجیٹل)جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت مظہر حسین کے نام سے ہوئی،
اشتہاری مجرم نے محمد ریاست کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور دھمکیاں دیں،
واقعہ کا مقدمہ سال 2021ء تھانہ چوٹالہ میں درج کیا گیا تھا،
جبکہ ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو زدو کوب کرنے والے اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کی شناخت محمد ثامران کے نام سے ہوئی،
واقعہ کا مقدمہ سال 2019ء میں تھانہ منگلا میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے،
اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ