LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

جہلم (اردو ٹائمز ڈیجیٹل) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن،

ایس ایچ او للہ فرخ صغیر بھٹی اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 03 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے،

اشتہاری مجرمان کی شناخت عاشق حسین، اختر اور محمد عالم کے ناموں سے ہوئی،

اشتہاری مجرمان نے محمد شہزاد نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ للہ میں درج کیا گیا تھا،

جبکہ ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،
اشتہاری مجرم کی شناخت عبدالغنی کے نام سے ہوئی،

اشتہاری مجرم نے امان اللہ نامی شہری کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2020ء تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا ،

اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے،

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او للہ، ایس ایچ او صدر اور ٹیموں کو شاباش

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com