LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اردو ٹائمز ڈیجیٹل : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے سی آر منصوبہ سے متعلق اجلاس

کراچی ( اردو ٹائمز ڈیجیٹل ): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سینئر ممبر بقا اللہ انڑ، کمشنر کراچی اقبال میمن، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سہیل راجپوت نے شرکت کی۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے چائنیز حکام سے امید ظاہر کی کہ کراچی کیلئے 43.2 کلومیٹر طویل کے سی آر منصوبہ جلد منظور کیا جائے گا اسلئے کہ شہر کے بے ہنگم ٹریفک کے مسائل کا حل یہ واحد منصوبہ ہے اور سندھ حکومت کے سی آر منصوبے کو جلد شروع کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر منصوبے کے ضروری دستاویزی کام جلد مکمل کرلئے جائیں جبکہ انھوں سینئر ممبر بورڈ آف روینیو کو بھی ہدایت کی کہ کے سی آر منصوبے کی اراضی سے متعلق مسائل کو جلد حل کرواکر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین کے ساتھ سندھ اور وفاقی حکومتوں کا کے سی آر پر جوائنٹ ورکنگ گروپ بن جائے گا، انشاء اللہ! کے سی آر منصوبہ جلد منظور کروا کر کام شروع کروائیں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *