LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر، پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کے میگا پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور فلاح عامہ کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر کی گئیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے نئے پراجیکٹس کے تعمیراتی کام کے آغاز کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹس کے آغاز کے لئے ڈیزائن اور دیگر ضروری امور فی الفور طے کئے جائیں۔ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کے دوران متبادل ٹریفک کا بہترین پلان تیار کیا جائے اور شہریوں کوآمد ورفت میں پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے متبادل روٹ تجویز کئے جائیں۔ اجلاس میں ایلی ویٹڈایکسپریس وے، نوازشریف انٹرچینج انڈر پاس، کیولری سگنل فری روڈ پراجیکٹس کے امورکا جائزہ لیا گیا جبکہ ارفع کریم ٹاور، فیروز پور روڈ تا پائن ایونیو،ستوکتلہ نالہ اور مین بلیو وارڈ تا والٹن، سی بی ڈی پراجیکٹ پر رپورٹس پیش کی گئیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے ایئر پورٹ پر شجر کاری اور لینڈسکیپنگ پراجیکٹ کے لئے پی ایچ اے کو جلد ازجلد کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایئرپورٹ پر رن وے کے ساتھ لینڈ سکیپنگ کی جائے گی اور تمام چوراہوں اور سڑکوں پر شجرکاری کی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مال روڈ کی گرین بیلٹ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن ڈی جی ایل ڈی اے، نیسپاک، ایف ڈبلیو او اور ڈی جی پی ایچ اے نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com