جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج . اشتہاری مجرم ابرہیم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا جو ملزم ناصر نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے کے علاوہ فرار ہونے میں مدد دی،
سٹی پولیس نے ملزم ناصر کو جرم بالا کی پاداش میں گرفتار کر لیا،
جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش ملزم شرجیل کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی،
قانون ہاتھ میں لینے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ