سی پی اوسید خالد ہمدانی کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،فلاح اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ علاج معالجہ ولیب ٹیسٹ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
راولپنڈی(اردو ٹائمز ڈیجیٹل)سی پی اوسید خالد ہمدانی کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،فلاح اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ علاج معالجہ ولیب ٹیسٹ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط، مفاہمتی یاداشت پر دستخط ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے کیے، مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران و جوانوں کوعلاج و معالجہ اورلیبارٹری ٹیسٹوں پر50%فیصد رعایت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالد ہمدانی کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے فلاح اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ علاج معالجہ ولیب ٹیسٹ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران و جوانوں کوعلاج و معالجہ اورلیبارٹری ٹیسٹوں پر50%فیصد رعایت دی جائے گی،اس موقعہ پرایس ڈی پی اوگوجرخان اور فلاح امت ویلفیئرسوسائٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے فلاح سکل سینٹرمیں کورس مکمل کرنے والی طلباء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے، ایس ایس آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران وجوانوں کو بہترین علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا .