آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق 02 شہداء کے بچوں کوراولپنڈی پولیس میں جونیئر کلرک بھرتی کر لیا
راولپنڈی (اردو ٹائمز ڈیجیٹل )آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق 02 شہداء کے بچوں کوراولپنڈی پولیس میں جونیئر کلرک بھرتی کر لیا گیا،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے دونوں جونیئر کلرکس کو خود بھرتی کا لیٹر دیا،آپ محکمہ کا اثاثہ ہیں،آپ کی طرح میرے لیے بھی یہ آج کا دن خوشی اور اعزاز کا دن ہے،جونیئر کلرک بھرتی ہونے پر آپ کو مبارک بات دیتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کے آپ بھی اپنے شہید والد کی طرح بھرپور محنت،خلوص نیت اور ایمانداری سے فرائض کی ادائیگی کریں گے، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا نئے بھرتی ہونے والے جونیئر کلرک سے مکالمہ۔نئے بھرتی ہونے والے جونیئر کلرکس میں شہید کانسٹیبل ثناء اللہ کی بیٹی کنول ثناء اور شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے بیٹے محمد شاہ زیب شامل ہیں،شہید کانسٹیبل ثناء اللہ 14جولائی1994کو چکلالہ سکیم تھری کے علاقہ میں خطرناک ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے جبکہ سب انسپکٹر محمد ارشد شہید 03اکتوبر2019کو تلسہ روڈ تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہے، ہم ہرموقعہ پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں اور فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے