LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، تنویرالیاس

لاہور: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر کام کرنے پراتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی ۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
لاہور میں جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں نئی پارٹی بنانے، تحریک چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سردار تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہونگے۔ پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا۔صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com