LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 3 تنخواہیں بطور بونس دینے کی منظوری

چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا 22تک کے تمام ملازمین و افسران کو 3بنیادی تنخواہوں کے برابر اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کا اہل قرار دے دیا ہے۔
ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن سپریم کورٹ سید شیر افگن کے دستخطوں سے جاری 31 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام ملازمین کے لیے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس (3بنیادی تنخواہیں) دینے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ جوڈیشل الاؤنس پہلی بار 24 نومبر 1992 کو منظور کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منجمد کر دیا گیا تھا۔ اب چیف جسٹس آف پاکستان کی اجازت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا 22کے تمام ملازمین و افسران سال میں ایک دفعہ 3بنیادی تنخواہوں کے برابر یہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ملازمین عدالت عظمی کے لیے مختص سالانہ بجٹ میں سے مجوزہ مراعات حاصل کریں گے جو کہ اگلے حکم نامی تک کے لیے جاری رہیں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *