LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پنجاب میں 10برس بعد 45 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب میں 10برس بعد 45 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت
15جون تک 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی بوائی کا ہدف، اجلاس میں نگران وزیراعلی محسن نقوی کو کپاس کی بوائی کی رپورٹ پیش
محسن نقوی کا زیر کاشت رقبے میں اضافے پر اطمینان کا اظہار، جعلی زرعی ادویات کے انسداد کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
معیاری زرعی ادویات کیلئے سٹالز اور سنٹرز قائم کئے جائینگے، 3 ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا
کاٹن کے کاشتکاروں کو اچھے نرخ کی ادائیگی یقینی بنائیں گے، زیر کاشت رقبہ بڑھنے سے فارمرخوشحال ہو گا، زرمبادلہ کی بچت ہو گی
لاہور3 جون: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں – پنجاب میں 10برس کے بعد تقریبا 45 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کاشت ہو چکی ہے اور15جون تک 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا-نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کی بوائی کی رپورٹ پیش کی گئی- محسن نقوی نے کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے پر اطمینان کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ کپاس کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبہ بھرمیں جعلی زرعی ادویات کے انسداد کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اورانسپکٹر جنرل پولیس کو جعلی پیسٹی سائیڈ کیلئے کریک ڈاؤن کی نگرانی اور روزانہ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سٹالز اور سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا-محسن نقوی نے کہا کہ 3 ڈویژن میں کاٹن سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ سیل بنائے جائیں گے اور جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاٹن کے کاشتکاروں کو اچھے نرخ کی ادائیگی یقینی بنائیں گے- کپاس کا زیر کاشت رقبہ بڑھنے سے نا صرف فارمرخوشحال ہو گا بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی -انہوں نے کہا کہپنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے پر سیکرٹری زراعت،کمشنرز اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے -اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا میں کپاس کی بوائی کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ملتان میں کپاس کی بوائی کا 96 فیصد، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 92 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے -چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاٹن فارمرز کی رجسٹریشن اور آن لائن رپورٹنگ کا سسٹم وضع کیا جا رہا ہے -فیلڈ اسسٹنٹ موبائل ایپ کے ذریعے کپاس کی کاشت کی نگرانی اور ایڈوائزری سروسز سرانجام دیں گے-کاٹن کا تصدیق شدہ بیج کاشت کرنے والے فارمرز کی جیو ٹیگنگ کی جا سکے گی-کپاس کی فصل پر سنڈیوں کے حملے کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کئے جا سکیں گے- صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز آبپاشی، لائیوسٹاک، خوراک، خزانہ، کمشنر لاہور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب لینڈ ریکار اتھارٹی،پنجاب بینک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈکے حکام نے اجلاس میں شرکت کی- فواد مختار،سیکرٹری جنرل اپٹما شاہد ستار اور متعلقین زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری زراعت، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب، کمشنرز اور آر پی اوز اور دیگر زرعی ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com