بلوچستان کی صوبائی حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قراردے دیا
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر کا صوبائی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوں، گوادر میں سروسز،ایکسائز اور جائیداد منتقلی پر ٹیکس نہیں ہوگا،گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کی ہے،وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون بنانے سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگی،ٹیکس فری ہونے سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہونگے۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ دبئی اور سنگارپور نے بھی ایسے ہی ترقی کی تھی، صنعتیں لگنے سے لوگوں کو روزگار اور زبرمبادلہ ملے گا