LOADING

Type to search

کرائم نیوز

گوجرخان میں چوروں ڈکیتوں کا راج، لوگ سرشام لٹنے لگے

گوجرخان میں چوروں ڈکیتوں کا راج، لوگ سرشام لٹنے لگے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی کی وارداتیں عوام کے جان و مال غیر محفوظ، پولیس ڈکیت گینگ گرفتار کرنے میں ناکام، گزشتہ رات تقریبا آٹھ بجے کوہ نور ٹیکسٹائل مل گلیانہ روڈ پر آتشی اسلحہ سے مسلح تین موٹر سائیکلوں پر سوار نو ڈاکوؤں نے کونور ٹیکسٹائل مل کے سامنے تین دوکانوں پر ہلہ بول دیا، مزاحمت پر ایک دوکاندار اسامہ کو فائرنگ کرکے کے شدید زخمی کر دیا اور لاکھوں روپے نقدی و موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے گوجرخان میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری اپنا جان و مال غیر محفوظ سمجھنے لگے، عوامی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے, اور ہاؤسنگ سوساٹیوں میں دیگر شہروں سے آئے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے، کیونکہ ان سوساٹیوں کے شروع ہونے کے بعد گوجرخان میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے، ادھر ان حلقوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آئے روز وارداتوں میں تاجروں کو لوٹا جا رہا ہے لیکن تاجروں کے تحفظ کے دعوے کرنے والی نام نہاد تاجر تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، انہیں بھی چاہیے کہ وہ تاجروں کے تحفظ کے لئے آواز بلند کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com