نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ گجر پورہ کی حدود میں سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے سے 2نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس . ٹھیکیدار گرفتار
کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لاہور کا جائے حادثہ کا دورہ۔حفاظتی انتظامات کے بغیر تمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم
-نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ گجر پورہ کی حدود میں سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔محسن نقوی نے سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے سے 2 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر کمشنر لاہورڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے جائے حادثہ کا دورہ کیاہے۔ محسن نقوی نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سوئمنگ پول مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے سوئمنگ پول کے ٹھیکیدار عامر کو حراست میں لے لیا اور قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ محسن نقوی نے تمام سوئمنگ پولز میں ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بغیر حفاظتی انتظامات کے سوئمنگ پولز کو فی الفور بند کیا جائے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے تمام سوئمنگ پولز پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہاکہ لاہور ڈویژن میں ہر سوئمنگ پول میں حفاظتی انتظامات کا آڈٹ کرایا جائے گا۔