یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی
پنجاب فرانزک ایجنسی کی نو مئی واقعے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز یاسمین راشد کی ہی ہیں۔فرانزک رپورٹ میں بتایا کہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں ان کی جناح ہاوس کے باہر موجودگی پائی گئی ہے، ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی طرف سے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی گئی تھیں