نیب کا بی آر ٹی پشاور پر 2 ماہ کے اندر ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ
قومی احتساب بیور (نیب)نے بی آرٹی پشاور پر دو ماہ کے اندر ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)کو جواب میں کہا گیا کہ بی آرٹی پشاور منصوبہ نامکمل ہونے کے باعث پنجاب میٹرو منصوبے سے موازنہ ممکن نہیں۔
پشاور بی آر ٹی پر پنجاب میٹرو منصوبے کی نسبت فی کلو میٹر تین گنا زیادہ لاگت آئی۔نیب کے مطابق پشاور بی آر ٹی پر اب تک 58 اعشاریہ 50 ارب روپے کی لاگت آ چکی ہے۔ پشاور بی آر ٹی میں مالی کرپشن عیاں ہے۔ دو ماہ میں ریفرنس فائل کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں 32 ارب 86 کروڑ کے نقصان کو 26 ارب کا منافع ظاہر کیا گیا