نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کمشنر لاہورڈویژن۔ ایس ایس پی ڈسپلن اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی تھانہ گجر پورہ آمد
کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا۔ایس ایس پی عمران کشور اور ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر کی سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق نوجوانوں جاوید اور ذیشان کے لواحقین سے ملاقات
انتظامی و پولیس افسران کا جاں بحق نوجوان جاوید کے والد اور جاں بحق نوجوان ذیشان کے بھائی سے افسوس کا اظہار۔ لواحقین کو دلاسہ دیا
افسوسناک واقعہ میں آپ کے پیاروں کے دنیا سے چلے جانے کا دلی دکھ ہے۔ کمشنر لاہورڈویژن
آپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ کمشنر لاہورڈویژن
واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی ہو گی۔ کمشنر لاہورڈویژن
سیفٹی ایس او پیز پر ہر سوئمنگ پول میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہورڈویژن
بغیر اجازت اوپن سوئمنگ پولز کو فی الفور بند کیا جائے گا۔کمشنر لاہورڈویژن
ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔کمشنر لاہورڈویژن