LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے دو نام سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔

جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جارہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنماء جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی کے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں۔

 

جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

 

ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال پارٹی کے دونوں نام ابھی حتمی نہیں ہیں، مشاورت جاری ہے، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جارہا ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے، باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *