قوم کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوۓ شہداء کے والدین نے کہا
شہداء پاک فوج کے والدین کا قوم کو دکھ بھرا پیغام
9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہداء کے والدین کا درد ہرا کر دیا
شر پسند جنہوں نے شہداء کی یادگاروں کو جلایا انکی قربانیوں کو بھول گۓ ، مگر شہداء کے والدین 9 مئی کے مناظر نہیں بھلا سکیں گے
“میں بحیثیت پاکستانی یہ کہنا چاہوں گی کہ جب فوج کے جوان اپنی سرحدوں پہ اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوۓ، اپنی قوم کی حفاظت کرتے ہوۓ اپنی جان کی قربانی دینےسے دریغ نہیں کرتا تو یہ عزت ایک ماں کی یا ایک گھر کے خاندان کی نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی ہے، پوری قوم کی ہے، پورے ملک کی ہے۔ ایک شہید ہونے والے کی فیملی کا درد میرے دل سے پوچھو، میں نے بھی اپنے جوان 22 سال کے لختِ جگر کو کھو دیا لیکن مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا”
(والدہ۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید)
“خدا کے لیے وطن سے محبت کرو، یہ ہمارا ملک ہے اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ پاکستان نہیں تو ہمارا نام و نشان نہیں ہو گا۔ میرا خصوصی پیغام ہے تمام پاکستانیوں کے لیے کہ اپنے شہداء سے محبت کرو اور ملک سے محبت کرو۔ ملک کو توڑو نہیں، ملک کو مت توڑو یہ ہماری پہچان ہے، ہماری شان ہے”
( عثمان علی ۔ والد کیپٹن عبدالولی شہید)